ناسا نے کیتھی لیوڈرز کو انسانی اسپیس فلائٹ پروگرام کی پہلی خاتون منتظم بنا دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناسا نے کیتھی لیوڈرز کو انسانی اسپیس فلائٹ پروگرام کی پہلی خاتون منتظم بنا دیا
ناسا نے کیتھی لیوڈرز کو انسانی اسپیس فلائٹ پروگرام کی پہلی خاتون منتظم بنا دیا

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے اپنے کمرشل عملے کی پروگرام منیجر کیتھی لیوڈرز کو انسانوں کو خلاء میں لے جانے والے اسپیس فلائٹ پروگرام کی پہلی خاتون منتظم بنا دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی ادارے( ناسا) نے کہا کہ ہم آپ سے کیتھی لیوڈرز کو متعارف کروا رہے ہیں جنہیں انسانی اسپیس فلائٹ پروگرامز کیلئے ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر بنایا گیا ہے۔

خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ جمعرات کے روز ناسا کا چینل دیکھئے جہاں ہم 2 بجے کیتھی اور ناسا کے ایڈمنسٹریٹر کے ذریعے آپ کو اسپیس فلائٹ پروگرام پر مزید معلومات دیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے عوام کو سرخ سیارے مریخ کی تحقیق کیلئے خلاء میں بھیجے جانے والے مشن پر معلومات دینے کیلئے آمد کی دعوت دے دی۔

ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے کہا کہ ہمارے ایڈمنسٹریٹر جم بریڈسٹائن کی قیادت میں ہمارے سائنسدانوں اور انجینئرز کا ایک پینل ہمارے اگلے مشن کا جائزہ لے گا۔

مزید پڑھیں: ناسا کی مریخ مشن پر معلومات کیلئے عوام کو آمد کی دعوت 

Related Posts