سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے موقعے پر یومِ سیاہ منایا جارہا ہے ۔ اس موقعے پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں جانب ہڑتال کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) نے مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی کال دے دی۔ غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں نریندر مودی کے متنازعہ دورے کے خلاف اتوار کے روز مظفر آباد میں دھرنا دیا گیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کاجنگ بندی کیلئے روس اور یوکرین کے صدور سے ملاقات کا فیصلہ