بھارتی وزیراعظم عہدے سے مستعفیٰ، لوک سبھا تحلیل کرنیکی درخواست

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوک سبھا تحلیل

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی صدر دروپڈی مرمو سے ملک کی لوک سبھا تحلیل کرنے کی درخواست بھی کردی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کابینہ میٹنگ کے بعد راشٹر پتی بھون پہنچ گئے اور صدر مملکت دروپڈی مرمو سے ملاقات کی۔ نریندر مودی نے وزراء کونسل کے ہمراہ اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔

صدر دروپڈی مرمو نے نریندر مودی کا وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ قبول کرلیا۔ وزیراعظم اور وزراء کونسل سے نئی حکومت کے عہدہ سنبھالنے تک فرائض انجام دیتے رہنے کی درخواست کی۔ نریندر مودی مسلسل تیسری بار بھارتی وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کیلئے تیار ہیں۔

لوک سبھا انتخابات میں نریندر مودی کی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) واضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد امکان ہے کہ نریندر مودی 8جون کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ مرکزی کابینہ کی حلف برداری بھی ہفتے کے روز ہوگی۔

اس حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی رہائش گاہ پر کابینہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران ملک کی 17ویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کی سفارش سامنے آئی۔ موجودہ لوک سبھا کی میعاد رواں ماہ 16 جون کو ختم ہونے والی تھی جس سے قبل ہی نئی کابینہ حلف اٹھائے گی۔

Related Posts