خواہش ہے کہ پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات ہوں، مودی کا وزیر اعظم عمران کو خط

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواہش ہے کہ پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات ہوں، مودی کا وزیر اعظم عمران کو خط
خواہش ہے کہ پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات ہوں، مودی کا وزیر اعظم عمران کو خط

اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کا کہنا ہے کہ بھارت کے ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں۔

یوم پاکستان کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کو خط بھیجا ہے، مودی نے یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کوخط لکھ کر مبارکباد دی ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے مودی کا خط دفترخارجہ کے حوالے کیا گیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے خط میں کہا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پرپاکستانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کے عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے خواہش مند ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا مزید کہنا تھا کہ انسانیت کے لئے اس مشکل دور میں کورونا وائرس چیلنج سے نمٹنے پر آپ کو اور پاکستان کے عوام کو مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔مودی کا کہنا تھا کہ خوشگوارتعلقات کیلئے اعتماد پر مبنی دہشت گردی اور دشمنی سے پاک ماحول اہم ہے۔

دوسری جانب یوم پاکستان کے موقع پر بنگلا دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستانی ہم منصب عمران خان کے نام خط لکھا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد نے پاکستان کے عوام کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش اپنے ہمسایوں بشمول پاکستان کے ساتھ پرامن اور باہمی تعاون پر مشتمل تعلقات چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک ٹریک پر واپس آ چکا ہے، طاقتور کو قانون کی حکمرانی کے تابع بنایا گیا، وزیر اعظم

Related Posts