پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹیسٹ، برہنہ شخص میدان میں داخل ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹیسٹ، برہنہ شخص میدان میں داخل ہوگیا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹیسٹ، برہنہ شخص میدان میں داخل ہوگیا

ماؤنٹ ماؤنگوئی:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ماؤنٹ مگنگنئی میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوران ایک برہنہ شخص میدان میں داخل ہوگیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ برہنہ شخص سیکورٹی عملے کی سست روی کے باعث گراؤنڈ میں داخل ہوا، سیکورٹی کے عملے نے بمشکل اسے قابو کیا اور گراؤنڈ سے باہر کی جانب لے گئے۔

پاکستانی کپتان محمد رضوان اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اس تماشائی کو اپنے قریب سے جاتے ہوئے بھی دیکھا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین 34 ویں اوور میں ایک عجیب و غریب واقعہ نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی۔ ایک برہنہ تماشائی کھیل میں وقفے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گراؤنڈ میں داخل ہوگیا تھا۔

آخرکار اس شخص کو سکیورٹی اہلکاروں نے قابو میں کیا لیکن وہ ان کی گرفت سے آزاد ہوگیا جس کے بعد اسے زمین پر گرا کر حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts