دو روز سے لاپتہ 6 سالہ بچے کی کھیتوں سے برہنہ لاش برآمد

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
دو روز سے لاپتہ 6 سالہ بچے کی کھیتوں سے برہنہ لاش برآمد
دو روز سے لاپتہ 6 سالہ بچے کی کھیتوں سے برہنہ لاش برآمد

پیر دی ہٹی: منڈی احمد آباد میں دو روز سے لاپتہ چھ سالہ بچے کی کھیتوں سے برہنہ لاش برآمد ہو گئی،بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کے بعد قتل کئے جانے کا خدشہ ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کے احکامات پر پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے علاقہ منڈی احمد آباد میں دو روز قبل محلہ کریم آباد سے لاپتہ ہونے والے چھ سالہ بچے ریحان اعجاز کی برہنہ نعش قریبی کھیتوں سے برآمد ہو گئی ہے۔

بتایاگیا ہے کہ ریحان دو روز سے لاپتہ تھا اورپولیس اور والدین اس کی تلاش میں مصروف تھے کہ گزشتہ روزبچے کی لاش برآمد ہو گئی۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچے کو مبینہ طو رپر بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعدلاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیا۔دوسری جانب معصوم بچے کی لاش برآمد ہونے پر علاقہ بھر میں خوف کی فضا قائم ہوگئی ڈی۔

پی او فیصل شہزاد واقعہ کی اطلاع پر فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے انہوں نے فوری طور پرپولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

مزید پڑھیں: جینز پہن کر گاؤں میں گھومنے پر 17سالہ بہو سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

Related Posts