گونی واہ نہر سے 20 سالہ نوجوان لڑکی کی برہنہ لاش برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی
امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی

ٹنڈو محمد خان:ٹنڈومحمدخان کے قریب گونی واہ نہر سے ایک نامعلوم 20 سالہ نوجوان لڑکی کی برہنہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

اطلاع ملنے پر ٹنڈومحمدخان پولیس نے ایدھی رضاکاروں کی مدد سے لاش کو نہر سے نکال کر سول اسپتال ٹنڈومحمدخان پہنچایا،جہاں پر ضروری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ذرائع کے مطابق لاش کو شناخت کے لئے اسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے،لڑکی کے ورثاء کی تلاش کے لئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

ایدھی ٹنڈومحمدخان کے انچارج کامران گدی اور عبدالجبار کولاچی نے بتایا کہ نامعلوم لڑکی کی لاش 6 یوم پرانی ہے جو پانی میں رہنے کے سبب گل سڑ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آبادپولیس نے زیادتی کیس میں غلط ملزم پکڑلیا، متاثرہ لڑکی کا شناخت سے انکار

انہوں نے کہا کہ لاش کو شناخت کے لئے اسپتال میں رکھا گیا ہے اگر کوئی وارث ظاہر نہ ہوا تو لاش کو کفن دفن کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔

Related Posts