اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے ناراض رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی نجیب ہارون نے کہا ہے کہ تحفظات اپنی جگہ، لیکن تحریکِ انصاف میں ووٹ وزیر اعظم عمران خان کے حق میں دوں گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی نجیب ہارون نے کہا کہ کچھ ٹی وی چینلز نے میرا نام منحرف اراکینِ اسمبلی میں شامل کر لیا جو درست نہیں ہے۔
وزیر اعظم عمران خان وقت آنے پر اپنے کارڈز استعمال کریں گے، فر خ حبیب
ٹوئٹر پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی نجیب ہارون نے کہا کہ میں اپنا یہ عزم دہرانا چاہتا ہوں کہ میں آج تحریکِ عدم اعتماد میں بھی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں جبکہ میرے تحفظات اپنی جگہ قائم ہیں۔
Today some channels have taken my name amongst the defectors. I would like to reiterate that I stand firm with #PTI despite my reservations and incase the Vote of no confidence is put to vote I am solidly behind #ImranKhan like I have been for the past 26 years.
— Muhammad Najeeb Haroon محمد نجیب ہارون (@MNajeebHaroon) March 23, 2022