ایشیا کپ کی میزبانی ہر صورت کرینگے، نجم سیٹھی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی ہمارا حق ہے اور ہم ہر صورت میں پاکستان میں اس ایونٹ کی میزبانی کرینگے۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ رواں برس کے ایشیا کپ کی میزبانی ہمارے پاس ہے، ہماری پوری کوشش ہوگی یہ ایونٹ طے کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہی کھیلا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستا ن نہ آنے سے ہمیں ہی نقصان نہیں ہوگا بلکہ اس سے بھارتی کرکٹ کو بھی نقصان ہوگا اگر بھارت کے پاکستان میں ایشیاءکپ میں کھیلے جانے والے میچز کسی اور مقام پر ہوئے تو پھر ورلڈ کپ میں بھی ہم اپنے میچ بھارت میں نہیں کھیلیں گے ہم تو ورلڈ کپ کے لئے بھارت کھیلنے کے لئے تیار ہیں لیکن بھارت متنازع بنارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:

آپ میرے لیے چاچا نہیں، بوم بوم ہو، شاہد آفریدی کا افتخار احمد کیلئے پیغام

نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم بھار ت کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لئے ہمیشہ تیار رہے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ بھارت ہی ہمارے ساتھ کرکٹ کے تعلقات بہتر نہیں بنارہا۔

Related Posts