نائلہ کیانی 8000 میٹر سے بلند تین چوٹیوں کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

اسلام آبا: کوہ پیما نائلہ کیانی نے جمعہ کے روز 8,000 میٹر سے زیادہ بلند چوٹی کو کامیابی سے سر کر لیا، وہ یہ سنگ میل حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

نائلہ کیانی گیشربرم ون سے قبل گیشربرم ٹو اور کے ٹو کو بھی سر کرچکی ہیں جب کہ وہ گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی ہیں۔

دبئی میں مقیم بینکر نے جولائی میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی K2 کو سر کیا۔ اس سے پہلے، کیانی نے 2021 میں دنیا کے 13ویں بلند چوٹی گاشربرم-II سر کی تھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بیگ اور نائلہ کیانی کی تعریف کی تھی، وزیر اعظم ہاؤس کے دفتر نے ٹویٹ کیا تھا کہ دونوں ”جرات اور بہادری کی علامت بن کر ابھرے ہیں ”۔

مزید پڑھیں:پنجاب حکومت اور اسپورٹس بورڈ کا ارشد ندیم کو نقد انعام دینے کا اعلان

پاکستان 8,000 میٹر سے بلند دنیا کے 14 میں سے پانچ پہاڑوں کا گھر ہے، اور ان سب پر چڑھنا کسی بھی کوہ پیما کا حتمی کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔

Related Posts