نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے نئی موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نادرا نے شہریوں کی آسانی کیلئے موبائل ایپ متعارف کرادی
نادرا نے شہریوں کی آسانی کیلئے موبائل ایپ متعارف کرادی

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی سہولت کے لیے نئی موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کردیا۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان بھر میں مقیم شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کی غرض سے جدید ترین موبائل ایپلی کیشن رہبر متعارف کرادی۔ اس موبائل ایپ کے ذریعے اب پاکستانی شہری صرف ایک کلک کے ذریعے سے نہ صرف اپنے قریب ترین نادرا سروس سنٹرز بارے تفصیلات جان سکیں گے بلکہ مزید سہولیات سے بھی استفادہ کرسکیں گے۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے اس ایپ کے اجرا کے موقع پر بتایا کہ جو شہری اپنے علاقے میں موجود قریب تر نادرا دفتر کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں وہ اب رہبر ایپ کے ذریعے نادرا دفتر تشریف لانے سے پہلے مذکورہ دفتر کی لوکیشن، فاصلہ، درخواست گزاروں کی تعداد سمیت اوسط پروسسنگ وقت سے باخبر رہتے ہوئے سینٹر آنے کا فیصلہ کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

جاپان نے پاکستان کو سترہ کروڑ ڈالر قرض کی واپسی کیلئے رعایت دیدی

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان وژن کو مد نظر رکھتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کا مقصد نادرا دفاتر کو محض رجسٹریشن مراکز کی بجائے شہریوں کیلئے سہولیات پر مبنی دفاتر میں تبدیل کرنا ہے۔

چیئرمین نادرا نے کہا کہ رہبر موبائل ایپ کو مجموعی طور پر معاشرے کے مابین براہ راست شراکت داری کو مستحکم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نادرا کی خدمات کو عوام کی نظر سے دیکھا جائے گا، جو پاکستانی عوام کے سامنے نادرا بحیثیت قومی ادارہ شفافیت اور احتساب کے عمل کو یقینی بنائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نادارا کی جانب سے متعارف کروائی گئی ایپ ڈیجیٹل پاکستان وژن اور ای گورننس کا حقیقی مظہر ہے۔

رہبر ایپ صارفین کی آسانی کیلیے اردو اور انگریزی زبان میں متعارف کرائی گئی ہے تاکہ کسی بھی شہری کو اس کو سمجھنے میں آسانی ہوسکے۔

ایپ کی مدد سے صارف کو وہاں پہلے سے موجود لوگوں (رش) اور درخواستوں کا علم ہوسکے گا، مراکز کو ترتیب دینے کیلئے فلٹرز بھی موجود ہیں، جن میں صرف خواتین مراکز، چوبیس گھنٹے نادرا دفاتر اور ایگزیکٹیو نادرا دفاتر شامل ہیں۔

مزیدبرآں رہبر ایپ میں آٹو ریفریش فیچر ہے جو ہر تین منٹ کے بعد خودکار طریقے سے ریفریش ہو جائے گا تاکہ تمام نادرا رجسٹریشن سینٹرز کی پروسسنگ کا اوسط وقت، مقام اور قطار میں موجود تعداد کو اپ ڈیٹ کیا جا سکے۔ مزید یہ کہ اس کا اپنا سرچ انجن ہے جو شہر، نام یا مقام کے ذریعے نادرا کے تمام دفاتر کی تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Related Posts