نادرا فوری طور پر سندھ حکومت کو مطلوبہ ڈیٹا فراہم کرے، سینیٹر رحمان ملک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نادرا فوری طور پر سندھ حکومت کو مطلوبہ ڈیٹا فراہم کرے، سینیٹر رحمان ملک
نادرا فوری طور پر سندھ حکومت کو مطلوبہ ڈیٹا فراہم کرے، سینیٹر رحمان ملک

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کے نادرا کو سندھ حکومت کو مطلوبہ ڈیٹا فراہم کرنے کے احکامات‘ رحمن ملک نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ نادرا نے سندھ حکومت کیساتھ ڈیٹا شیئر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے سندھ حکومت کو مطلوبہ نمبرز و ڈیٹا فوری طور پر تصدیق کرے، ڈیٹا فراہم کرنے میں دیر سے امدد میں تاخیر ہوگی جسکی وجہ سے مستحقین متاثر ہونگے۔

مشکل کی اس گھڑی میں ملک کے سارے اداروں کو ایک دوسرے سے مکمل تعاون کرنے کی ضرورت ہے‘غریب و نادر افراد کی مدد اس انداز سے ہو کہ انکی عزت نفس مجروح نہ ہو۔

کچھ لوگ تشہیر کی خاطر امداد کرتے ہوئے تصاویر و ویڈیوز بنا رہے ہیں جو غیرمناسب ہے،اسلام کے روسے مدد اس انداز سے کی جائے کہ دینے والے ہاتھ کا دوسرے ہاتھ کو پتہ نہ چلے۔

حکومت امداد سیدھا مستحقین کو موبائل کے ذریعے بھیجے۔قطاروں میں کھڑا کرنے سے مستحقین کی عزت نفس مجروح ہوگی۔

جبکہ قطاروں میں کھڑا کرنے سے کورونا پھیلنے کا خطرہ بڑھے گا، لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہوگا،حکومت بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کو استعمال کرے جہاں مستحقین کا ڈیٹا اور نمبرز موجود ہیں۔

وقت ہے کہ ایک شفاف طریقہ کار اختیار کیا جائے کہ پیسوں کی منتقلی آن لائن ہو،راشن تقسیم کرنے کی بجائے مستحق افراد کو نقدی مالی امداد فراہم کی جائے۔

Related Posts