نادرا نے بائیک سروس شروع کردی، عوام کو کون کونسی سہولتیں گھر بیٹھے ملیں گی؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو سما

نادرا نے کراچی میں بائیکر سروس کا آغاز کردیا، نئی سہولت کے ذریعے شہری گھر بیٹھے قومی شناختی کارڈ کے متفرق کاموں کے لیے استفادہ کرسکیں گے۔ 

نادرا ریجنل ہیڈ آفس میں تقریب کےدوران ڈی جی نادرا کراچی ریجن احتشام شاہد نےقومی شناختی کارڈز کی درخواستوں کی پراسسینگ کے لیے درکار آلات پر مشتمل بائیک کی چابیاں بائیکرز کےحوالے کیں۔

سردیوں میں سر درد کی شکایت کیوں ہوتی ہے، علاج کیا ہے؟

ابتدائی طور پر نادرا حکام کی جانب سے شہریوں کےقومی شناختی کارڈز کی تجدید اور پتے اور دیگر تفصیلات کی تبدیلیوں کے لیے تین بائیکس متعارف کروائی گئی ہیں، پہلی مرتبہ نئے شناختی کارڈز بنوانے والے شہری اس سروس سے استفادہ نہیں کرسکیں گے، انھیں پہلی مرتبہ قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیےنادرا کے سینٹر آنا پڑے گا، بائیک سروس میں مزید بائیکوں کی تعدادمیںآنے والے کچھ عرصے کے دوران بتدریج اضافہ کیا جائےگا۔

کراچی کے علاوہ یہ سروس حیدرآباد اور میرپورخاص میں بھی دستیاب ہوگی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈی جی نادرا کراچی ریجن احتشام شاہد کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری نادرا کی ہیلپ لائن سے خود کو رجسٹرڈ کراسکتے ہیں، بائیکر سہولت سے نیا کارڈ نہیں بن سکے گا، البتہ پہلے سے بنے کارڈز کی تجدید سمیت دیگر سروسز سے استفادہ کیا جاسکے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل گھر پر جو سروس مہیا کی جاتی تھیں وہ سینئر سیٹزن کے لیے مخصوص  تھی تاہم نئی سروس سے ہر شہری استفادہ کرسکتا ہے، ڈی جی نادرا کے مطابق قومی شناختی کی اصل فیس کے علاوہ ایک ہزار روپے اضافی رقم وصول کی جائے گی۔

Related Posts