حافظ حمداللہ غیرملکی قرار، پاکستانی شہریت ختم، قومی شناختی کارڈ منسوخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maulana Hafiz Hamdullah Saboor
حافظ حمداللہ غیرملکی قرار، پاکستانی شہریت ختم، قومی شناختی کارڈ منسوخ

اسلام آباد :نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جے یو آئی (ف) کے اہم رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کو غیر ملکی شہری قرار دیدیا۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نادرا نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کی شہریت ختم کرتے ہوئے انہیں غیر ملکی شہری قرار دیا ہے۔

حافظ حمداللہ غیرملکی قرار، پاکستانی شہریت ختم، قومی شناختی کارڈ منسوخ
حافظ حمداللہ غیرملکی قرار، پاکستانی شہریت ختم، قومی شناختی کارڈ منسوخ

نادرا کی جانب سے بتایا گیا کہ حافظ حمد اللہ صبور پاکستانی شہری نہیں ہیں، نادرا نے حافظ حمد اللہ کا قومی شناختی کارڈ بھی منسوخ کرکے ضبط کرلیا۔نادرا کی طرف سے آگاہی پر پیمرا نے بھی ٹی وی چینلز پر حافظ حمداللہ کی کوریج کرنے پر پابندی عائد کردی۔

پیمرا کے نوٹس میں ٹی وی چیلنجز کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حافظ حمد اللہ کو پروگرام اور ٹاک شوز میں نہ بلائیں۔پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سینیٹرحافظ حمد اللہ سے متعلق تمام ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کردیا اور کہا نادرا نے حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ منسوخ کردیا، ریکارڈ کے مطابق وہ غیر ملکی ہیں۔

مزید پڑھیں : جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کالعدم قرار د ے دی گئی

پیمرانے ہدایت کی کہ تمام ٹی وی چینلزحافظ حمداللہ کو پروگراموں میں مدعونہ کریں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹرحافظ حمداللہ افغان شہریت کے حامل ہیں۔

Related Posts