حب جیپ ریلی 2021 کا ٹائٹل نادر مگسی نے جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حب جیپ ریلی 2021 کا ٹائٹل نادر مگسی نے جیت لیا
حب جیپ ریلی 2021 کا ٹائٹل نادر مگسی نے جیت لیا

کراچی : حب جیپ ریلی کے فائنل کا ٹائٹل نادر مگسی نے اپنے نام کرلیا، پری پیئرڈ کیٹگری میں صاحبزادہ محمد سلطان دوسرے نمبر پر رہے۔

حب جیپ ریلی کے آٹھویں ایڈیشن میں ریلی کراس کا ٹائٹل نادر مگسی نے جیت لیا، انہوں نے 36 منٹ 51 سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کیا، ویمنز مقابلوں میں ٹشنا پٹیل اعزاز کے دفاع میں کامیاب رہیں، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے فاتح ڈرائیورز میں انعامات تقسیم کیے۔

صاحبزادہ محمد سلطان دوسرے، نوشیروان ٹوانہ تیسرے نمبر پر رہے۔ پری پیئرڈ سی کیٹگری میں سید ظہیر علی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، پری پیئرڈ ڈی کیٹگری میں بیورچ مزاری سرفہرست رہے۔

اسٹاک اے کیٹگری میں نواز دشتی فاتح قرار پائے۔ بی کیٹگری میں صاحبزادہ فخر کامیاب ہوئے۔ سی کیٹگری میں عثمان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈی کیٹگری میں شکیل برچوندی کامیاب قرار پائے۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے کہا کہ شیردل لوگوں کو سلام جنہوں نے صحرا میں میلہ سجایا، پاکستان رینجرز ایسی تمام سرگرمیوں میں عوام کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حب جیپ ریلی 2021، دفاعی چیمپئن تشنا پٹیل نے ویمنز ٹائٹل اپنے نام کرلیا

میجر جنرل افتخار حسن نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے گزشتہ 15 سال خون بہتا دیکھا ہے، پاک فوج اور ہم سب مل کر ماحول کو بہتر بناسکتے ہیں۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ آئندہ سال تھر اور چولستان کے درمیان جیپ ریلی کرائیں گے۔

واضح رہے کہ حب ریلی کا ٹریک 50 کلو میٹر پر مشتمل تھا جو گڈانی کے سمندر کی ساحلی پٹی کے علاوہ میدانی علاقہ اونچے نیچے ریتیلے اور دشوار گزار راستوں پر مشتمل تھا۔

موٹر بائیک ریس معین خان نے جیت لی، عمر خان روکڑی کا دوسرے، ضیغم چوہان تیسرے نمبر پر ہے، ویمنز کیٹگری میں ٹشنہ پٹیل اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئیں، ٹشنہ پٹیل نے 52 منٹ 9 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کیا، ماہم شیرازدوسری، ندا واسطی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Related Posts