انٹرنیٹ کی دنیا پر معروف ترین وڈیو ویب سائٹ یوٹیوب پر پاکستان کے پرینک اسٹار نادر علی کے چینل پی 4پکاؤ کو پاکستان میں سب سے زیادہ پسندیدہ اور دیکھے جانے والے چینل کااعزاز حاصل ہوگیا ۔
کراچی سے تعلق رکھنےوالےمعروف یوٹیوب اسٹار نادرعلی اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے کروڑوں افراد کےچہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے کی وجہ بن گئے، نادرعلی کے چینل پی 2 پکاؤ کو 2019 میں 30کروڑ20 لاکھ سے زائدبار یوٹیوب پر دیکھا گیا ۔
نادر علی نے اپنے کیرئرکا آغاز ذراہٹ کے نامی پروگرام سے کیا تھا بعد ازاں انہوں نے ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب پر پرینک اپلوڈ کرنے کاسلسلہ شروع کیا اور آج لاکھوں لوگ ان کے مداح ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: قسمت پر بھی یقین ہے لیکن اس سے پہلے محنت کرنے کی قائل ہوں ‘ نیلم منیر