معروف اداکارہ نادیہ خان نجی ائیر لائن کے عملے کے رویے سے ناراض

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشہورومعروف اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے نجی ائیر لائن کے عملے کے روئیے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی وی میزبان وسیم بادامی کے پروگرام کے دوران اس سوال کے جواب میں گفتگو کرتے ہوئے کہ آفس کے اندر کس طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں؟ اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ آفس میں فارغ لوگ پائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی تصدیق، مداحوں کی مبارکباد

پروگرام میں گفتگو کے دوران نادیہ خان نے کہا کہ میں ابھی اسلام آباد سے کراچی کیلئے نجی ائیر لائن کے ذریعے سفر کر رہی تھی جس کے دوران ایسی ائیر ہوسٹسز دیکھنے کو ملیں کہ میں نے اپنی زندگی میں اتنی فارغ ائیر ہوسٹسز نہیں دیکھیں۔

گفتگو کے دوران نادیہ خان نے کہا کہ نجی ائیر لائن کی ائیر ہوسٹسز جو کر رہی تھیں، اسے دیکھ کر مجھے تشویش ہوئی۔ لاپرواہی یا بدتمیزی ہوسکتی ہے لیکن مجھے انہیں دیکھ کر یہ محسوس ہوا کہ وہ  پارٹی پر آئی ہوئی ہیں۔

اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ ائیر ہوسٹسز آپس میں باتیں کرتے ہوئے ہنس رہی تھیں۔ وہ قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نہیں تھی بلکہ نجی ائیر لائن تھی۔ مجھے لگا کہ ان کی باس بہتر ہوگی، لیکن ان کی باس نے اس سے بھی زیادہ قہقہے لگائے۔ 

 

Related Posts