کینسر سے برسرِ پیکار نادیہ جمیل نے نئی تصویر ریلیز کردی، مداحوں کے تبصرے جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کینسر سے برسرِ پیکار نادیہ جمیل نے نئی تصویر ریلیز کردی، مداحوں کے تبصرے جاری
کینسر سے برسرِ پیکار نادیہ جمیل نے نئی تصویر ریلیز کردی، مداحوں کے تبصرے جاری

کینسر کے موذی مرض سے برسرِ پیکار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر ریلیز کی ہے جس پر مداحوں کے تبصرے جاری ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ نادیہ جمیل نےکہا کہ مداح جاننا چاہتے ہیں کہ میں کیسا محسوس کرتی ہوں۔ سر سے بال صاف ہو گئے، پھر بھی بے باک اور بہادر محسوس کرتی ہوں۔ میری تصویر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں پرجوش اور نعمتوں سے سرفراز محسوس کرتی ہوں۔

معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے کرم، سوشل میڈیا فیملی، میرے اہلِ خانہ، دوستوں کی دعاؤں سے میری سے بہتر ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں بہتر محسوس کر رہی ہوں اور زندگی کی عظیم نعمت مجھے اب بھی حاصل ہے۔

نادیہ جمیل نے کہا کہ میں دعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحت، تندرستی، دولت، پیار اور امن و امان کے ساتھ ساتھ صبر کی دولت سے بھی نوازے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ماضی قریب میں کینسر کے مرض سے صحت یاب ہونے والی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل دوبارہ اسپتال میں داخل ہوگئیں۔

نادیہ جمیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرگزشتہ ماہ  ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دیکھا گیا کہ وہ اسپتال کے کمرے میں موجود تھیں اور ان کے ہاتھ پر ڈرپ لگی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: کینسر کو شکست دینے والی اداکارہ نادیہ جمیل دوبارہ اسپتال داخل

Related Posts