کراچی:پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے اپنی سرجری کے حوالے سے مداحوں کو اچھی خبر سنادی، انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ اب پہلے سے کافی بہتر ہیں۔
معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں نادیہ جمیل مْسکرا رہی ہیں اور پیغام میں اپنی صحت کے متعلق آگاہ کررہی ہیں۔
نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پیاری ٹوئٹر فیملی، میری سرجری ختم ہوچکی ہے اور میں اب اچھے سے صحتیاب ہو رہی ہوں۔انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مجھے ایسے موقع پر یاد رکھا۔
Dear twitter family,Out of surgery & recovering well. On the 20th I find out if the cancer has spread & the treatment plan frm here onwards.
Please pray 4 me 2be positive & surrender 2 whatever Allahs will is.
Hope you are all doing well!
I love you so much! #cancerfighter ✊???????????? pic.twitter.com/JeMQuzscVc— Nadia Jamil (@NJLahori) April 15, 2020