کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ حسین اسکن الرجی کے باعث مشکل کا شکار ہوگئیں۔
حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی، جس میں انہو ں نے لکھا کہ میں نے میک اپ اتارا تو میرا چہرہ ایسا ہو گیا۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ میک اپ کے بغیر ہیں اور ان کے چہرے پر سرخ دانے اور سیا ہ دھبے ہیں۔
نادیہ حسین کی ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل نادیہ حسین کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔