ماڈلنگ میں تعلیم نہیں دیکھی جاتی۔ نادیہ حسین نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماڈلنگ میں تعلیم نہیں دیکھی جاتی۔ نادیہ حسین نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
ماڈلنگ میں تعلیم نہیں دیکھی جاتی۔ نادیہ حسین نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ ماڈلنگ میں تعلیم سمیت شخصی کردار کی دیگر خصوصیات نہیں دیکھی جاتیں جس سے ایک نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احسن خان کے ٹی وی شو ٹائم آؤٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نادیہ حسین نے کہا کہ میں نے کبھی جانتے بوجھتے ماڈلنگ کے دوران نامناسب کپڑے نہیں پہنے۔ میزبان نے سوال کیا کہ آپ کی نظر میں کون سی ماڈل بہت اچھی ہے؟

یہ بھی پڑھیں:

زندگی کے نئے سفر کا آغاز،اداکارہ مریم نفیس پیا گھر سدھارگئیں

معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے کہا کہ مجھ سے پہلے عالیہ زیدی اور سونیا مہناز وغیرہ نے کام کیا۔ ونیزہ احمد، زی کیو (زینب قیوم)، تانیہ شفیع اور زویلا نے بھی میرے ساتھ کام کیا۔ یہ قد آور اور خوبصورت شخصیت کی مالک ماڈلز تھیں۔

اداکارہ نادیہ حسین نے کہا کہ 70 سے 80فیصد ماڈلز تعلیم یافتہ پس منظر سے تعلق رکھتی تھیں۔ میرا خیال ہے کہ وہ زمانہ ماڈلنگ کے اعتبار سے بہترین رہا۔ آج کل ماڈلنگ میں ہر قسم کی لڑکی آگئی ہے۔ کونسل سمیت کسی کو کوئی پروا نہیں تھی۔

ماڈل نادیہ حسین نے کہا کہ کسی نے یہ نہیں دیکھا کہ لڑکیاں تعلیم یافتہ ہیں یا نہیں؟ یا پھر ان کا قد کتنا ہے؟ ماڈلنگ کیلئے کوئی قابلیت کی شرائط نہیں رکھی گئیں۔ ایک ہی شرط ہوتی تھی کہ تمہیں ماڈلنگ کی اجازت ہے؟ اچھا آجاؤ۔ 

Related Posts