پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں میں بے بی شارک پر بحث چھڑ گئی، نادیہ حسین نے کہا ہے کہ ابرار الحق بھی دوسروں کی طرح پلے بڑھے ہیں، انہیں ماؤں پر تنقید کا کوئی حق نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ نادیہ حسین نے حال ہی میں وائرل ہونے والے ابرار الحق کے ویڈیو کلپ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ماں کی گود سے کلمہ سنتے سنتے نچ پجابن اور بلو کے گھر تک کا سفر پتہ نہیں کیسے طے کیا؟
Maa ki godh se kalma sunte sunte NACH PUNJABAN ya BILLO KE GHAR tak ka safar pata nahi kese tey kia https://t.co/L0dVYq6Jpx
— NADIA HUSSAIN (@NADIAHUSSAIN_NH) August 28, 2021
خیال رہے کہ ابرار الحق نے آج کل کی ماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مائیں بچوں کو کلمے کی بجائے موبائل فون پر بے بی شارک کا گانا لگا دیتی ہیں، انہوں نے مزاحیہ انداز میں گانا گا کر دکھایا جس پر سامعین اپنی ہنسی نہ روک سکے۔
تحریکِ انصاف کے رہنما ابرار الحق پر کی جانے والی تنقید پر پی ٹی آئی فیملی خاموش نہ رہ سکی۔ پوچھا گیا کہ ابرار الحق نے نعتیں بھی پڑھی ہیں۔ آپ کو صرف نچ پنجابن اور بلو کے گھر کے گانے ہی یاد رہے؟
معروف اداکارہ و میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے کہا کہ سب یاد ہے لیکن ابرار الحق کو کوئی حق نہیں کہ آج کل کی ماؤں پر تنقید کریں جب وہ خود بھی اسی طرح پل کر جوان ہوئے جس طرح ہم میں سے ہر ایک پلا بڑھا۔
نادیہ حسین نے کہا کہ نعتوں کے علاوہ ابرار الحق نے جو گانے گائے، کیا ان کا یہ خیال ہے کہ اس سے نوجوان نسل نے بہت کچھ سیکھا؟ بعد ازاں نادیہ حسین کی حمایت میں دیگر فنکار بھی کھل کر سامنے آ گئے۔
Sab yaad Hai!!!!!
But he has no right to talk down AAJ KAL ki mothers when he himself has grown up the way everyone else did!!!!! Naaton ke ilawa gaanay jo gaye, does he think ke uss se naujawaan nasl ne bauhat seekha???? https://t.co/bp9UnBBxyd— NADIA HUSSAIN (@NADIAHUSSAIN_NH) August 28, 2021
اداکار یاسر حسین نے نادیہ کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ابرار پر درست انداز میں تنقید کی۔ زرنیش خان نے ابرار کے بیان کو ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کی بات سنیں اور انہیں بھی کہنے کا موقع دیں۔
زرنیش خان نے مزید کہا کہ اگر بات کرنے کا موقع ہی نہیں دیا جائے گا تو ہم سب کو گونگے ہونے کی مشق کرنا پڑے گی۔ ابرار الحق کی بات نظر انداز کریں، نہ کہ ان کی پوری زندگی کا جائزہ لینا شروع کردیا جائے۔
امانت علی نے کہا کہ ابرار الحق نے کوئی غلط بات نہیں کی، نہ ہی کسی خاتون یا ماؤں پر تنقید کی بلکہ موجودہ دور پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ابرار نے ایک سال کی عمر میں یا ماں کی گود میں بیٹھ کر گانے نہیں بنائے۔
انہوں نے کہا کہ ابرار الحق نے تب گیت تخلیق کرنا شروع کیے جب وہ گلوکار اور موسیقار بن چکے تھے اور بڑے ہوچکے تھے۔ اشنا شاہ نے بھی ابرار الحق کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے ان کا ساتھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلمیں فلاپ ہونے کی وجہ قومی زبان نظر انداز کرنا ہے۔کے آر کے