میں شادی کے شروع میں چڑیل تھی، شوہر نے بہتر انسان بننے میں مدد دی۔نادیہ افگن

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ افگن نے کہا ہے کہ میری شوہر سے گہری دوستی ہے، میں شادی کے شروع میں چڑیل ہوا کرتی تھی، شوہر نے بہتر انسان بننے میں مدد دی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں احسن خان کے شو ٹائم آؤٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نادیہ افگن نے کہا کہ میری شادی کو 14سال ہو گئے اور رواں ماہ (جون) میں 15سال ہوجائیں گے۔ ہم دونوں اپنے اپنے حصے کے کام کرتے ہیں۔ جب میں گھر پر نہیں ہوتی، ان کو معلوم ہوتا ہے کہ کیا کیا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نمرہ خان اور حدیقہ کیانی کی گیت گنگناتے ہوئے ویڈیو وائرل

گفتگو کے دوران اداکارہ نادیہ افگن نے کہا کہ میں گھر میں پوسٹر لگا دیتی ہوں کہ یہ کرنا ہے یا وہ کرنا ہے۔ وہ ان میں سے ایک پر ٹک کرکے باقی واپس لگا دیتا ہے کہ یہ ہوگیا۔ ہم دونوں کے درمیان اچھا توازن ہے اور ہم بہت اچھے دوست ہیں اور ہم دونوں آپس میں ایک دوسرے کا بہت احترام بھی کرتے ہیں۔

اداکارہ نادیہ افگن نے کہا کہ ہم دونوں بہت معاف کرنے والے ہیں اور معاف کرنے کی عادت میں نے اپنے شوہر سے سیکھی۔ وہ بہت معاف کرتے تھے، میں شادی کے شروع میں چڑیل ہوا کرتی تھی۔ میں اپنے شوہر کی وجہ سے بہتر انسان بننے میں کامیاب ہوئی۔ وہ بہت آہستہ اور بہت تمیز سے بات چیت کرتے ہیں۔

نادیہ افگن نے کہا کہ میرے شوہر بہت صابر و شاکر ہیں۔ ہمارے بچے نہیں ہیں۔ میں دوسروں سے کہتی ہوں کہ تم لوگوں کے بچے ہیں، اپنے اخراجات کی فکر کرو۔ میں پہلے سوچتی تھی کہ بچے ہونے چاہئیں، آج کل مجھے اپنے بھائی کے بچوں کیلئے بہت ڈر لگتا ہے کیونکہ یہ دنیا بہت عجیب ہوگئی ہے۔ آپ لوگ بہت بہادر ہیں۔

Related Posts