فرنچ اوپن، رافیل نڈال نے 14 ویں بار ٹائٹل جیت لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرنچ اوپن، رافیل نڈال نے 14 ویں بار ٹائٹل جیت لیا
فرنچ اوپن، رافیل نڈال نے 14 ویں بار ٹائٹل جیت لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پیرس: کامیاب ترین ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے ایک اور فرنچ اوپن ٹائٹل کو اپنے نام کرلیا، جس کے بعد وہ 14 ویں بار فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپین سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ رافیل نڈال نے دنیا میں سب سے زیادہ 22 گرینڈ سلم ٹورنامنٹ اپنے نام کیے ہیں۔

حال ہی میں عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی نے فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت کر 22 واں گرینڈ سلم اپنے نام کیا ہے، انہوں نے فرنچ اوپن کے فائنل میں ناروے کے کیسپرروڈ کو شکست دی ہے۔

خیال رہے کہ رافیل نڈال نے اسی سال آسٹریلین اوپن جیت کر راجر فیڈرر کا ریکارڈ توڑا تھا جنھوں نے اپنے کیرئیر میں 20 گرینڈ سلیم جیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخ پر ایک نظر

رافیل نڈال نے اب تک ریکارڈ 14 فرینچ اوپن جیتے ہیں جب کہ اس سے قبل دنیائے ٹینس کی تاریخ میں آج تک کوئی دوسرا کھلاڑی ایک ہی گرینڈ سلیم کو دس مرتبہ بھی نہیں جیت سکا ہے۔

یاد رہے کہ رافیل نڈال ومبلڈن دو بار اور یو ایس اوپن چار مرتبہ جیت چکے ہیں جب کہ آسٹریلین اوپن میں بھی وہ دو بار چیمپئن رہے ہیں۔ رافیل نڈال دنیا کے ان 8 کھلاڑیوں میں بھی شامل ہیں جو اب تک چاروں گرینڈ سلیم جیت چکے ہیں۔

انہوں نے چار فرینچ اوپن میں کوئی ایک سیٹ بھی ڈراپ نہیں کیا ہے۔ رافیل نڈال اب تک اپنے کیریئر میں 25 ارب روپے سے زائد کی انعامی رقم بھی جیت چکے ہیں۔

رافیل نڈال، جوکووچ اور راجر فیڈرر کی تکون دنیا کی اس لحاظ سے کامیاب ترین اسپورٹس تکون ہے کہ یہ تینوں عظیم کھلاڑی مجموعی طور پر 62 گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں۔

Related Posts