لاہور:اداکارہ اور کمپیئر ندا یاسر نے سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں کو من گھڑت قرار دیکر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ میری صحت پہلے کے مقابلے کافی بہتر ہوگئی ہے۔
اداکارہ ندا یاسر ان کے شوہر یاسر نواز سمیت اور ان کی بیٹی میں 25 مئی کو کورونا کی علامات پائی گئی تھیں، جبکہ مارننگ شو میں ان کے ساتھ شرکت کرنے والے نوید رضا کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
بعض لوگوں کی جانب سے یہ کہا جارہا تھا کہ ندا یاسر کے مارننگ شوز میں شرکت کرنے والی کچھ شخصیات اور ان کے عملے کے کچھ ارکان بھی کورونا وائر س کا شکار ہوسکتے ہیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی فریش تصویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی صحت بہتر ہے اور وہ اہل خانہ سمیت گھر پر ہیں۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے، تاہم ایسی ویڈیوز میں کوئی مستند ذریعہ نہیں دیا گیا تھا۔
https://www.instagram.com/p/CA4o4-jJVyg/