ندا یاسر کو کراچی میں قتل ہونے والی مروہ کے والدین کو بلانا مہنگا پڑ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقتول مروہ کے والدین کو پروگرام میں بلانا ندا یاسر کومہنگا پڑ گیا
مقتول مروہ کے والدین کو پروگرام میں بلانا ندا یاسر کومہنگا پڑ گیا

کراچی: ندا یاسر کو نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ مروہ کے والدین کو بلانا مہنگا پڑ گیا، پروگرام میں دل سوز واقعے سے متعلق متعدد سوالات کیے گئے،جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اظہار برہمی کرتے ہوئے پیمرا سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے عیسٰی نگری میں 5 سالہ مروہ کو دو ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی تھی۔ اس افسوسناک واقعے پر ہر آنکھ نم اور ہر دل دکھ سے بھرا ہوا ہے۔ ایسے میں ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں مروہ کے والدین کو بلایا اور واقعے سے متعلق متعدد سوالات پوچھے۔

اداکارہ ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں معروف سماجی کارکن صارم برنی اور ایک قانون دان کو بھی بلایا۔ پروگرام کے دوران ندا یاسر نے واقعے سے متعلق والدین سے سوالات کیے، جس پر مقتول مروہ کی والدہ زار و قطار رونے لگیں اور ایک موقع پر خود ندا یاسر بھی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں۔

مارننگ شو کے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین ندا یاسر پر برہم ہوگئے، صارفین نے کہا کہ مظلوم والدین سے اس طرح کے سوالات ان کی دل جوئی کے بجائے انہیں مزید دکھی کرنے کا سبب بنے۔

ایک صارف نے لکھا کہ میزبان نے ایک بار پھر غمزدہ والدین کے زخموں کو ہرا کردیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ میڈیا کو اخلاقیات سیکھنے اور ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ چند صارفین نے پیمرا سے مطالبہ کیا کہ اس پروگرام کو بند کردینا چاہئے۔

Related Posts