نیب کی گندم اسکینڈل میں بڑی کامیابی، 10ارب سے زائد رقم وصولی کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیب کی گندم اسکینڈل میں بڑی کامیابی، 10ارب سے زائد کی وصولی کرلی
نیب کی گندم اسکینڈل میں بڑی کامیابی، 10ارب سے زائد کی وصولی کرلی

کراچی:قومی احتساب بیورو نے سندھ میں ہونے والے سب سے بڑے گندم اسکینڈل میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 10 ارب روپے سے زائد کی وصولی کرلی۔نیب سکھر میں محکمہ فوڈ سندھ کے خلاف 9 کیسز کی تحقیقات چل رہی تھیں جن میں سے 9 اضلاع میں 15 ارب روپے سے زائد کی گندم چوری یا اُس کی خرید و فروخت میں کرپشن کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق 9اضلاع سے 74 کروڑ 56 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی گندم کراچی بھجوائی گئی تھی جو راستے سے ہی غائب ہوگئی تھی180دن کے ادھار پرلی جانے والی گندم کی رقم پر 8 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔

قومی احتساب بیوروں کو گندم چوری اورکرپشن کی شکایات سکھراور لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگرشہروں سے موصول ہوئیں تھیں اور بتایا گیا تھا کہ سرکاری گوداموں میں گندم کی مد میں 5 ارب 35 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گئی ہے۔

نیب کے مطابق 9کیسز میں قومی خزانے کو 15 ارب 85 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا تھا۔نیب نے شکایات موصول ہونے کے بعد محکمہ فوڈ سندھ اور ملز مالکان کے خلاف چار ریفرنس دائر کر کے تحقیقات شروع کیں۔

جس کے دوران فلور ملز مالکان نے قومی احتساب بیورو کو 2 ارب گیارہ کروڑ بیس لاکھ روپے کی پلی بارگین کی درخواست کی جبکہ نیب سکھر نے 10 ارب روپے سے زائد کی وصولی کر کے رقم اسلام آباد ہیڈ آفس میں جمع کرادی ہے۔

Related Posts