لاہور:سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گلبرگ میں واقع بنگلے کی نیلامی کے لیے نیب لاہور نے ڈی سی لاہور کو مراسلہ لکھ دیا۔نیب کا کہنا ہے کہ بنگلے کی فروخت سے 25 کروڑ روپے کی آمدن متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، نیب لاہور نے اسحاق ڈار کا گلبرگ میں واقع 4 کنال کا بنگلہ فوری طور پر فروخت کرنے کیلئے ڈی سی لاہور کوخط لکھ دیا۔
آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں نیب لاہور کی ملزم اسحاق ڈار کیخلاف یہ دوسری بڑی ریکوری ہو سکتی ہے، گلبرگ میں 4 کنال اراضی پر موجود بنگلہ کی کل مالیت 250 ملین تک شمار کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ نیب لاہور اسحاق ڈار کے اکاؤنٹ سے 50 کروڑ روپے ریکور کروا کر قومی خزانہ میں جمع کروا چکا ہے۔نیب لاہور نے بنگلہ کی فروخت کیلئے ڈی سی لاہور کو سرکاری سطح پر ہدایات جاری کر دی ہیں۔
لاہور کی احتساب عدالت نے سابق سینیٹر اسحاق ڈار کو کرپشن ریفرنس میں عدم پیروی پر دسمبر 2017 میں مفرور ملزم قرار دیا تھا۔جس کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ مذکورہ رٹ نمبر 236/2020 کی تنسیخ کے بعد نیب نے بنگلہ کی نیلامی کے لیے لیٹر لکھ دیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ سے ورچوئل حلف لینے کی اجازت دینے کی درخواست کردی