احتساب کے نام پر سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں، شاہد خاقان عباسی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM, ministers do not care about collapsing economy: Shahid Khaqan

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب نے اپنے ملک کو تو مفلوج کر دیا، اب دوسرے ممالک سے تعلقات خراب کر رہا ہے، ہمارے ایل این جی معاہدے سے چھ سالوں میں بیس ارب ڈالرز کا فائدہ ہوا،احتساب کے نام پر سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے،نیب موجودہ حکومت کے مہنگی ایل این جی خریدنے پر تحقیقات نہیں کرے گا۔

منگل کو احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ تین سالوں سے عدالت میں پیش ہورہا ہوں مگر آج تک علم نا ہوسکا کہ کیس کیا ہے؟ انہوں نے کہاکہ نیب نے اپنے ملک کو تو مفلوج کر دیا، اب دوسرے ممالک سے تعلقات خراب کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب حکومت کو گرا کر عمران خان کو آسانی سے گرا سکتے ہیں، بلاول بھٹو

موجودہ حکومت کے دور میں کیے گئے مہنگے ایل این جی منصوبوں پر تو نیب کوئی کارروائی کریگا؟احتساب کے نام پر سیاستدانوں کی وفاداری تبدیل کرائی جارہی ہیں۔

لیگی رہنما نے کہاکہ ہر چیز بدنیتی پر مبنی ہے، چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں، جسٹس ریٹائرڈ جاوید کی مدت ملازمت کی صورت میں سپریم کورٹ جانے کی دھمکی بھی دیدی۔

Related Posts