نیب نے آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیب نے آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرلیا
نیب نے آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرلیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری کو منی لانڈرنگ الزام کیس میں طلب کرلیا ہے۔

نیب راولپنڈی نے سابق ایم این اے رخسانہ بنگش کو 19 اکتوبر کو منی ٹریل ، بین الاقوامی اور ملکی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کے ساتھ پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق رخسانہ بنگش کو منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ رخسانہ بنگش نے اوپن مارکیٹ سے 284،000 ڈالر خریدے تھے جبکہ وہ 343،000 ڈالر بیرون ملک منتقل کرنے میں بھی ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 

کراچی، بلاول بھٹو زرداری کا خطاب، باغ جناح میں پیپلز پارٹی کا جلسہ آج ہوگا

عمران خان نے حکومت بچانے کیلئے آئی ایس آئی چیف کی تقرری نہیں ہونے دی، مریم نواز

رخسانہ بنگش سابق رکن قومی اسمبلی ہیں جو 2002 میں اور 2008 میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئیں تھیں۔ ان کا تعلق صوبہ پنجاب کے راولپنڈی ڈویژن سے ہے ان کے والد محمد اسلم وفاقی سیکرٹری رہ چکے ہیں۔

رخسانہ بنگش 1990 کی دہائی سے آصف علی زرداری کی بطور پولیٹیکل سیکرٹری خدمات انجام دے رہی ہیں۔ 2008 میں آصف علی زرداری کے صدر بننے کے بعد وہ نمایاں طور پر سامنے آئیں تھیں۔ 2013 میں پیپلزپارٹی کے حکومت کے بعد انہیں مختلف احتساب عدالتوں نے نیب کیسز میں طلب کیا۔

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ان سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کرنے کے بعد 2002 میں ان کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی تھی۔

یہ اقدام ایک ایسے دن سامنے آیا ہے جب ایک احتساب عدالت نے ترمیم شدہ قومی احتساب آرڈیننس (این اے او) کے تحت آصف علی زرداری کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایک تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

Related Posts