نیب نے سینئر ن لیگی رہنما جاوید لطیف کوکل ایک بار پھر سے طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

javed latif
javed latif

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو کل دوبارہ طلب کرلیا۔

نیب لاہور نے سینئر ن لیگی رہنماجاوید لطیف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کل ایک بار پھر سے طلب کیا ہے اور انہیں مکمل ریکارڈ کے ساتھ نیب آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل جاوید لطیف 23 دسمبر کو بھی نیب آفس لاہور میں پیش ہوئے تھے، وہ این اے 121 شیخوپورہ 3 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کئی رہنماؤں کے خلاف نیب تحقیقات اور انکوائریاں کررہا ہے اور حال ہی میں ن لیگ کے مرکزی سیکرٹری اور اہم ترین رہنما احسن اقبال کوبھی حراست میں لیاگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ کی جاتی امراء میں نوازشریف کی والدہ شمیم اختر اور مریم نوازسے ملاقات

خیال رہے کہ آمدن سے زائد اثاثوں پرتحقیقات سے متعلق ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں گزشتہ ہفتے سماعت ہوئی تھی، سماعت میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ نیب نے جائیداد کی تفصیلات مانگی ہیں، جبکہ ان الزامات میں محکمہ اینٹی کرپشن اپنی تحقیقات بند کرچکا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ نیب انکوائری میں شامل ہو رہا ہوں گرفتاری کا خدشہ ہے، جس پر عدالت نے نیب کو حکم دیا تھا کہ جاوید لطیف کی گرفتاری سے قبل انہیں آگاہ کیا جائے۔

Related Posts