بلاول بھٹوکونیب نے طلب کرلیا، ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal-Zardari
Bilawal-Zardari

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 24 دسمبر کو طلب کر لیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلب کیا گیا ہے اور انہیں بطور ڈائریکٹر زرداری گروپ بلایا گیا ہے،بلاول بھٹو زرداری کے کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے تصدیق کی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو نیب کا نوٹس موصول ہوگیا ہے۔

ترجمان نے بتایاکہ جب چیف جسٹس بھری عدالت میں کہہ چکے کہ بلاول بھٹو بے قصور ہیں تو نیب کا نوٹس بھیجنا انہیں ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر مشرف کی مخالفت کا مطلب فوج کے ساتھ محاذ آرائی نہیں ہے۔ احسن اقبال

ترجمان نے کہاکہ جب بھی حکومت بحران کا شکار ہوتی ہے، مخالفین کو نیب کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ نیب بتائے کہ اس نے حکومتی ارکان و وزراء کو کتنے نوٹسز دئیے؟۔

ترجمان نے کہاکہ نیب بتائے کہ حکومتی اراکین اور وزراء کے خلاف کرپشن کیسز کیوں زیرالتواء ہیں،نیب صرف اپوزیشن کے اراکین کو نشانہ بنارہی ہے۔

Related Posts