لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔
نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف نیب میں دو کیسز ہیں، دونوں کیسز پر نیب راولپنڈی تحقیقات کر رہا ہے، عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کے تحائف اور اختیارات سے تجاوز کے معاملے کی انکوائری جاری ہے، اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے مالی فوائد لینے اور ریکارڈ چھپانے کے معاملے پر بھی انکوائری جاری ہے۔
پاکستان کیساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تیار ہیں، روس
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف دونوں کیسز انکوائری سٹیج پر ہیں، کال آپ نوٹسز جاری کیے گئے، نیب راولپنڈی کے علاوہ پاکستان میں کہیں بھی عمران خان کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے۔
نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست نمٹانے کی استدعا کر دی۔