سابق وفاقی وزیر اور رہنماایم کیوایم بابرغوری کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما بابرغوری کو بے گناہ قراردے دیا
پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما بابرغوری کو بے گناہ قراردے دیا

کراچی:بابر غوری نے کراچی کو کتنا لوٹا کتنی جائیداد بنائی؟ نیب نے سابق وفاقی وزیر کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی شروع کردی۔ احتساب عدالت نے مزید تفصیلات اکٹھا کرنے کے لیئے نیب کو مہلت دیدی۔

کراچی کی احتساب عدالت میں کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب نے سابق وفاقی وزیر کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی شروع کردی۔

سابق وفاقی وزیر بابر غوری کیخلاف نیب نے اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کے خاکے آویزاں کرنے کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔ بابر غوری کی جائیداد کی ضبطگی کے حوالے سے کارروائی جاری ہے۔

بابر غوری کی سندھ سے جائیداد کی تفصیل کے حوالیسے رپورٹ موصول ہوچکی ہے۔ پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے سے تاحال تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔ تینوں صوبوں کے چیف سیکریٹری کو دوبارہ لیٹر لکھے گئے ہیں۔

تینوں صوبوں سے تفصیلات موصول ہونے کیلئے وقت دیا جائے تاکہ رپورٹ پیش کی جاسکے۔عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 تک ملتوی کردی۔

نیب کے مطابق ریفرنس میں ایم پی اے جاویدحنیف اور دیگر ملزمان گرفتار ہیں۔ ریفرنس میں نامزد ملزم سابق وفاقی وزیر بابر غوری تاحال مفرور ہیں۔

Related Posts