لاہور: قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا ثناءاللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں ایک دفعہ پھر طلب کر لیاہے۔ 19 فروری کو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب نے رانا ثنا اللہ سے ان کی فیملی اراکین کو تحائف دینے کیلئے رقم کے ذرائع بھی پوچھ لیے ہیں اورکاروباری شراکت داری کی تفصیل بھی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: جھوٹے مقدمے پر حکومت بے نقاب ہورہی ہے ، کیس کااوپن ٹرائل ہوناچاہیے، راناثنااللہ