نیب میگاکرپشن مقدمات کو انجام تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہے،چیئرمین نیب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال کاکہنا ہے کہ نیب نے  71 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے،  قومی وبین الاقوامی معتبراداروں نےنیب کی کوششوں کوسراہا ہے۔

اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کرپشن کے مقدمات کو انجام تک پہنچائیں گے، انہوں نے کہا کہ 2019 میں دگنی شکایات، انکوائریز اورانویسٹی گیشنزکو نمٹایا.

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ گیلانی وگیلپ سروے کےمطابق59 فی صد افراد نیب پراعتماد کرتے ہیں، گذشتہ 22 ماہ میں عدالتوں میں بدعنوانی کے 600 ریفرنس دائر کئے اور 71 ارب روپے وصول کرائے۔

اس موقع پر جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سی پیک منصوبوں کی نگرانی کے تناظرمیں مفاہمتی یادداشت پردستخط کئے.

یہ بھی پڑھیں: نیب لاہور کا احدچیمہ کی اربوں کی جائیدادیں تحویل میں لینےکاحکم

واضح رہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی اربوں روپے مالیت کی تمام جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس فوری طور پر تحویل میں لینے کے احکامات جاری کر دیئےہیں۔

Related Posts