خواجہ آصف نے کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں 12 کروڑ منتقل کیے، نیب کو شواہد مل گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ آصف نے کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں 12 کروڑ منتقل کیے، نیب کو شواہد مل گئے
خواجہ آصف نے کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں 12 کروڑ منتقل کیے، نیب کو شواہد مل گئے

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں 12 کروڑ روپے منتقل کیے جس کے شواہد قومی احتساب بیورو (نیب) کو مل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  قومی احتساب بیورو نے خواجہ آصف کی طرف سے کشمالہ طارق کو ادائیگیوں کے شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ کشمالہ طارق کو خواجہ آصف کے فرنٹ مین نے ادائیگیاں کیں۔ 2 بار کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں خطیر رقم جمع کرائی گئی۔

چھ سال قبل جنوری 2015ء میں خواجہ آصف کے فرنٹ مین نے کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں 7 کروڑ روپے جمع کرائے جبکہ مئی 2015ء میں کشمالہ طارق نے 5 کروڑ روپے 1، 1 کروڑ کرکے نکلوائے۔

ستمبر 2015ء میں آن لائن کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں 5 کروڑ روپے جمع کرائے گئے جس کے بعد کشمالہ طارق نے مارچ 2016ء میں 3 کروڑ نکلوا لیے۔ اگست 2016ء میں بھی کشمالہ طارق نے اپنے اکاؤنٹ سے 4 کروڑ نکلوائے تھے۔

فریدہ یاسین کے ہمراہ کشمالہ طارق مبینہ طور پر ایک جوائنٹ اکاؤنٹ رکھتی ہیں، کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ سے پنجاب انٹرپرائزز نامی کمپنی کو 2 بار بڑی رقوم منتقل کی گئیں جو خواجہ آصف کے فرنٹ مین جاوید وڑائچ کے نام پر رجسٹرڈ کمپنی ہے۔

ابھی تک نیب کو کشمالہ طارق کے پنجاب انٹرپرائزز سے تعلق پر واضح معلومات نہیں مل سکیں جس پر تحقیقات جاری ہیں۔ کشمالہ طارق جو مسلم لیگ (ن) کے دور میں وفاقی حکومت کے اہم عہدے پر تعینات ہوئی تھیں، موجودہ پی ٹی آئی دور میں بھی اسی عہدے پر فائز ہیں۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف قومی احتساب بیورو کی حراست میں ہیں جبکہ کشمالہ طارق کو تاحال تفتیش یا پوچھ گچھ کیلئے طلب نہیں کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے دعویٰ کیا کہ ن لیگی رہنما اور سابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے 48 بینک اکاؤنٹس میں 1 ارب 45 کروڑ روپے کی خطیر رقم جمع کرائی گئی۔

 نیب خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کر رہا ہے جس کے دوران 48 بینک اکاؤنٹس کا انکشاف سامنے آیا جو خود خواجہ آصف اور اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ بے نامی اداروں کے نام پر بھی کھلوائے گئے۔

مزید پڑھیں: خواجہ آصف کے 48 بینک اکاؤنٹس میں 1 ارب 45 کروڑ جمع ہوئے۔نیب

Related Posts