عمران خان سے نیب کی ڈیڑھ گھنٹے تک تفتیش، یہ سلسلہ کب تک چلے گا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی سزا کے خلاف درخواستوں کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے تک ملتوی
عمران خان کی سزا کے خلاف درخواستوں کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے تک ملتوی

عمران خان سے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے ڈیڑھ گھنٹے طویل تفتیش کی جبکہ تفتیش کا یہ سلسلہ 3 روز تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی 4 رکنی ٹیم عمران خان سے تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچی۔ احتساب عدالت اسلام آباد عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے نیب کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر چکی ہے۔

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے 4 صفحات پر مشتمل حکم نامے کے تحت نیب کے تفتیشی افسران جیل میں 3 روز تک عمران خان سے تفتیش کا اختیار رکھتے ہیں۔ نیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لوٹی گئی رقم ملزمان کو واپس کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں اقلیتوں پر ظلم، پاکستان کا ڈوزئیر جاری

جج محمد بشیر کا اپنے حکم نامے میں کہنا تھا کہ وزارتِ قانون کے نوٹیفکیشن کے پیشِ نظر 190ملین پاؤنڈ کرپشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی گئی۔ نیب کا الزام ہے کہ عمران خان نے ملزمان کو رقم دے کر القادر ٹرسٹ کی زمین اور رقم لی۔

نیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ عمران خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں نے کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں کیا۔ منی لانڈرنگ ثابت کرنے پر 100 ملین پاؤنڈز لگ سکتے تھے۔

Related Posts