نیب قوانین کو آج سے نہیں 2000 سے بھگت رہے ہیں: شاہد خاقان عباسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب آرڈیننس میں ترمیم سے متعلق کہا ہے کہ یہ حکومت اور اپوزیشن کی اتفاق رائے سے ہوگی۔

ن لیگ کے رہنما ء شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے قومی اسمبلی کی کمیٹی میں نیب آرڈیننس میں ترمیم دی تھی، خود بھی کمیٹی میں پیش ہوا تھا وہاں وضاحت کی تھی کہ ترامیم کیا ہیں اور ان کی ضرورت کیوں ہے اور حکومت ترمیم چاہتی ہے تو سمجھ لے نیب ملکی ترقی میں رکاوٹ کیوں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں نیب میں خرابیاں کیا ہیں، نیب قوانین کو آج سے نہیں 2000 سے بھگت رہے ہیں لیکن نیب آرڈیننس میں ترمیم اتفاق رائے سے ہی ہو گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حیران ہوں کہ حکومتی وزیر کہہ رہے ہیں 18 ویں ترمیم واپس لی جائے جبکہ 18 ویں ترمیم آئین کا حصہ بن چکی ہے اور یہ واپس نہیں ہو سکتی، یہ ان کی خام خیالی ہے، حکومت 18 ویں ترمیم میں مزید ترمیم چاہتی ہے تو علیحدہ بل لے آئے۔

Related Posts