جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور پرفرد جرم عائد

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB court defers Zardari, Faryal Talpur's indictment in fake bank accounts case

کراچی :احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کے کیس میں دونوں ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں کو قبول کرتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کردی ہے۔

قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر نے عدالت سے آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست کی تھی ،ان کا کہنا تھا کہ ریفرنس کی کاپیاں پہلے ہی متعلقہ حکام کو پیش کی جاچکی ہیں۔

اس سے قبل احتساب عدالت نے پارک لین اسٹیٹ کمپنی میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے جرم میں قید سابق صدر آصف علی زرداری کو طبی بنیادوں پر دسمبر 2019 میں رہا کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:عالمی ادارہ صحت کے کورونا سے متعلق خدشات درست، قومی پالیسی بنائی جائے،بلاول بھٹو

نیب جعلی اکاؤنٹس کیس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہا ہے ،سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے بعد اب کارروائی آگے بڑھائی جائیگی۔

Related Posts