نیب عدالت نے نواز شریف کو مفرور قرار دینے کیلئے کارروائی شروع کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IHC releases advertisement for summoning Nawaz on Nov 24

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :احتساب عدالت نے 34 سال پرانے پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں پاکستان مسلم لیگ ن قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مفرور قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔

سماعت کے دوران عدالت میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق ایک رپورٹ پیش کردی گئی۔

اس سے قبل احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) قائدکے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور وزارت خارجہ کو ان پر عمل درآمد کے لئے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اس سے قبل مارچ 2020 میں نیب نے میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کیا تھا۔نیب کے ترجمان نوازیش علی نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری 1986 میں وزیر اعلیٰ پنجاب نواز شریف کی اس وقت کی حکومت کی طرف سے 1986 میں 54 کنال زمین کی خفیہ الاٹمنٹ سے متعلق تھی۔

نیب میر شکیل الرحمٰن کے خلاف جعلسازانہ سرگرمی کے حوالے سے انکوائری کررہی ہے۔ نیب نے کہا کہ ان کی گرفتاری سوالات کا تسلی بخش جواب پیش کرنے میں ناکام ہونے کے بعد عمل میں آئی۔

مزید پڑھیں:مسائل میں الجھنا نہیں چاہتے، این آئی سی وی ڈی کو مزید مستحکم کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ

میر شکیل الرحمٰن پر 1986 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب نواز شریف کے دور میں جوہر ٹاؤن لاہور میں 54 پلاٹوں پر رعایت لینے کا الزام تھا۔

Related Posts