آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ثابت نہ ہوسکا، نیب نے منظور وسان کیخلاف جاری انکوائری بند کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ثابت نہ ہوسکا، نیب نے منظور وسان کیخلاف جاری انکوائری بند کردی
آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ثابت نہ ہوسکا، نیب نے منظور وسان کیخلاف جاری انکوائری بند کردی

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے مشیر زراعت سندھ منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے سے متعلق نیب انکوائری بند ہے۔

تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے کیس میں منظور وسان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ منظور وسان کے خلاف شواہد نہیں ملے۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ عدالت توہین عدالت کے قوانین پر یقین نہیں رکھتی، اسلام آباد ہائیکورٹ

نیب نے انکوائری سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ منظور وسان کی آمدن سے متعلق ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا، منظور وسان کے 2005 سے لیکر 2019 تک کے اثاثوں کی انکوائری کی گئی، فائنڈنگز کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انکوائری صرف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق بند کی جا رہی ہے، اس انکوائری کا اثر کسی نئی انکوائری یا پہلے سے جاری انویسٹی گیشن پر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب سے تباہی کے باعث عالمی برادری پاکستان کے قرضے فوری طور پر معاف کرے، برطانوی رکن پارلیمنٹ

بعد ازاں نیب پراسیکیوٹر کے جواب پر عدالت نے منظور وسان کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔

خیال رہے کہ انکوائری صرف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق بند کی جارہی ہے جو کہ 2005 سے 2019 کے اثاثوں کی انکوائری کی تھی تاہم اس انکوائری کا اثر کسی نئی انکوائری یا پہلے سے جاری انوسٹی گیشن پر نہیں ہوگا۔

Related Posts