خواجہ آصف کے 48 بینک اکاؤنٹس میں 1 ارب 45 کروڑ کی رقم جمع ہوئی۔نیب کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 اپریل تک توسیع کردی
عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 اپریل تک توسیع کردی

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگی رہنما اور سابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے 48 بینک اکاؤنٹس میں 1 ارب 45 کروڑ روپے کی خطیر رقم جمع کرائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کر رہا ہے جس کے دوران 48 بینک اکاؤنٹس کا انکشاف سامنے آیا جو خود خواجہ آصف اور اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ بے نامی اداروں کے نام پر بھی کھلوائے گئے۔

نیب دعوے کے مطابق مجموعی طور پر 1 ارب 45 کروڑ کی رقم جمع 48 بینک اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئی۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف اور اہلِ خانہ کے اکاؤنٹس میں 22 کروڑ 30 لاکھ روپے جمع کرائے گئے جبکہ بے نامی اکاؤنٹس کی تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و رکنِ قومی اسمبلی خواجہ آصف کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

 بدعنوانی کے الزامات پر ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف کیس کی سماعت احتساب عدالت لاہور میں 31 دسمبر 2020ء کو ہوئی۔ قومی احتساب بیورو کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو متعدد بار اپنی صفائی میں بیان دینے کے مواقع فراہم کیے گئے، تاہم وہ نیب افسران کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عدالت نے خواجہ آصف کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

Related Posts