چیئرمین نیب پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ جاری ہوسکتے ہیں،سلیم مانڈوی والا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیب کے ذریعے اپوزیشن کا ٹرائل جاری ہے، سلیم مانڈوی والا
نیب کے ذریعے اپوزیشن کا ٹرائل جاری ہے، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سینیٹ کمیٹی میں اگرپیش نہیں ہوئے تو ان کے وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو اپنا احتساب خود کرنا چاہیے۔ سب چور ڈاکو نہیں، جس کیخلاف ثبوت موجود ہیں اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ اگر ہر کوئی چور ڈاکو ہے تو ساری پارلیمنٹ گھر چلی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کا شیڈول آئینی ترمیم کے بعد ہی تبدیل ہو سکتا ہے جو قلیل عرصے میں ممکن نہیں ہے۔ سینیٹ الیکشن وقت پر ہوگا اسے کوئی تبدیل نہیں کر سکتا۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ بزنس مین کا نیب سے کیا لینا دینا، پراپرٹی کی خریدوفروخت کرو تو نیب کا نوٹس آ جاتا ہے۔ امپورٹ ایکسپورٹ کا کب سے نیب کا تعلق ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ عجیب عجیب باتیں سننے کو مل رہی ہیں۔ نیب کی وجہ سے لوگ ملک چھوڑ کر چلے گئے۔ سیاسی جماعتوں کی ناکامی ہے کہ وقت پر نیب ترمیم نہیں لے کر آئے۔انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی ماضی میں استعفے دیے، ان کے استعفے پڑے رہے جو بعد میں انہوں نے واپس لیے۔ اپوزیشن جماعتوں کے استعفے دینا کوئی انہونی نہیں، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اگر استعفے دیتی ہیں تو انہیں کوئی روک نہیں سکتا۔

Related Posts