نیب زیرو کرپشن اور 100 فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے، چیئرمین نیب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیب زیرو کرپشن اور 100 فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے، چیئرمین نیب
نیب زیرو کرپشن اور 100 فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے، چیئرمین نیب

لاہور:چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے ان لوگوں سے بھی قومی دولت لوٹنے کا پوچھا جن کو بلانا مہال نظر آتا تھا،نیب نے کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین کیا ہے اب جو کرے گا وہ بھرے گا۔

نیب انسداد بدعنوانی کا ایک قومی ادارہ ہے جسکے آفیسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی اولین ترجیح سمجھ کر اپنے قومی فرائض سر انجام دے رہے ہیں، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروپ یا فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔

نیب ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے پر یقین رکھتا ہے، کوئی دباؤ، دھمکی، پریشر اور بے بنیاد الزام تراشی نیب کو مقصد کے حصول کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

نیب نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ ہر شخص کی عزت نفس کا احترام کرتا ہے، بد عنوانی ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے نیب زیرو کرپشن اور 100 فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب لاہور میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے، ٹھوس شواہد کی بنیاد پر موثر انداز سے مقدمات کی پیروی کرنے اور بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی ہوئی رقوم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروانے پر غور کیا گیا۔

موجودہ قیادت کے دور میں نیب لاہور کی 4 سالہ کارکردگی میں ماضی کے 17سالہ دور کی نسبت713فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے۔ نیب لاہور نے گذشتہ 4 سال کے عرصہ میں بدعنوان عناصر سے تقریبا 74 ارب بلاواسطہ و بلواسطہ برآمد کئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ساز کامیابی ہے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیمز (CITs) کے ہمراہ میگا کرپشن کے مقدمات جن میں ایڈن ہاؤسنگ پراجیکٹس کی انتظامیہ کیخلاف ریفرنس، چوہدری شوگر ملز کیس میں جاری تحقیقات۔

اس کے علاوہ ایم این اے خسرو بختیار وایم پی اے ہاشم جواں بخت کیخلاف جاری تحقیقات، سابق ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل اور، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کیخلاف جاری تحقیقات، ایم این اے میاں جاوید لطیف کیخلاف جاری تحقیقات، لاثانی چکس اینڈ آئل کمپنیزکیخلاف انکوائری، ڈی آئی جی اکبر ناصر اور ایڈیشنل آئی جی علی عامر کیخلاف جاری تحقیقات میں ہونیوالی پیشرفت پر جامع بریفنگ دی۔

بریفنگ میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی (DPGA) کے علاوہ نیب لاہور کے سینئر آفیسران نے شرکت کی۔بریفنگ کے دوران چیئر مین نیب نے کہا کہ معزز عدالتوں کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے اور تمام مقدمات کو مکمل تیاری، ٹھوس شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے تفتیشی آفیسران و پراسیکیوٹرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا باہمی ربط کو مذید موثر بنائیں اور دستاویزی ثبوتوں کی بنیاد پر تمام مقدمات کی سائنسی بنیادوں پر تحقیقات مکمل کی جائیں جبکہ گواہوں کی کم سے کم تعداد رکھی جائے تاکہ مقدمات کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے اور بدعنوان عناصر سے قانون کیمطابق قوم کی لوٹی ہوئی رقوم کی برآمدگی ممکن ہوسکے۔

Related Posts