نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو گرفتار کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف سروسز ہسپتال سے ڈسچارج ، رہائشگاہ منتقل کر دیا گیا

قومی ادارہ برائے احتساب (نیب) نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ  انہیں ریمانڈ کے حصول کے لیے بھی  آج ہی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

تفتیشی افسر حامد جاوید نے چیئرمین نیب کی طرف سے 4 اکتوبر کو جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری دکھاتے ہوئے  چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم کو گرفتار کیا جبکہ انہیں کوٹ لکھپت جیل سے احتساب عدالت لے جایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پاک فوج کے 3 میجر برطرف، 2 کو قیدِ بامشقت کی سزا

نیب کے مطابق چیئرمین نیب سے گرفتاری کی منظوری لینے کے بعد چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف سے تفتیش کی جائے گی جبکہ جیل میں تفتیش کے دوران سابق وزیر اعظم سیکیورٹی اہلکاروں سے تعاون نہیں کرتے۔

احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کیس کی سماعت کریں گے جبکہ جوڈیشل کمپلیکس کے راستوں کو کنٹینر اور خاردار تاروں سے بند کردیا گیا ہے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقعے پر اعظم نذیر تارڑ نواز شریف کے وکیل ہوں گے جبکہ نیب کی طرف سے اسپیشل پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ استغاثہ کے طور پر پیش ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو  کی طرف سے نواز شریف سے جیل میں تفتیش اور گرفتاری کیلئے دی گئی درخواست کو عدالت نے منظور کرلیا،  نیب عدالت میں نواز شریف کے 15 روہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گا۔

نیب نے نواز شریف سے جیل میں تفتیش اور گرفتاری کیلئے درخواست دی تھی، نیب کی طرف سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ جیل کا قیدی ہونے کی وجہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف تفتیش کے لیے نیب آفس پیش نہیں ہو سکتے لہٰذا عدالت جیل میں ان سے تفتیش کی اجازت دے۔

نیب کے مطابق چودھری شوگر ملز کیس میں میاں نواز شریف سے تفتیش بہت ضروری ہے جس کے بغیر کیس آگے نہیں بڑھ سکتا۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر میاں نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

مزید پڑھیں: چوہدری شوگر ملز کیس میں بھی نواز شریف کی گرفتاری کا امکان

Related Posts