نیب نے مریم نواز کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیب نے مریم نواز کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی
نیب نے مریم نواز کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی جس میں ان کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

احتساب بیورو (نیب) حکام نے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف عدالتِ عظمیٰ (سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

نیب حکام نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ احکامات کے خلاف فیصلہ دیا ہے جس سے مریم نواز کا مقدمہ متاثر ہوسکتا ہے، عدالتِ عظمیٰ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو منسوخ کرے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ایک ایک کروڑ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد ضمانت پر رِہا کر دیا جبکہ رہائی سے قبل ان کے مچلکوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ 

لاہور کی عدالت میں6 نومبر کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی طرف سے ایک ایک کروڑ کے 2ضمانتی مچلکے پیش کر دئیے گئے۔

عدالت نے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی رہائی کے لیے قانونی تقاضوں کی تکمیل کی ہدایت کی جبکہ معزز جج امجد نذیر چوہدری کی عدالت میں مچلکے پیش کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز 2 کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد ضمانت پر رِہا

Related Posts