وزیرخزانہ بنتے ہی شوکت ترین کے کھاتے کھل گئے، نیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رمضان سستا بازاروں میں عوام کو مکمل ریلیف فراہم کیا جائے،وزیر خزانہ
رمضان سستا بازاروں میں عوام کو مکمل ریلیف فراہم کیا جائے،وزیر خزانہ

اسلام آباد :وزیرخزانہ بنتے ہی شوکت ترین نئی مشکل میں پھنس گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلیں یکم جون کو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

شوکت ترین نے رینٹل پاور منصوبے ساہوال اور پیرا غائب ریفرنس میں جلد سماعت کی درخواست دی جس پر عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو نیب اپیلیں کورونا پالیسی کے مطابق مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

رجسٹرار ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف دو نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی۔

مزید پڑھیں:حماد اظہر کی بھی چھٹی،حکومت نے شوکت ترین کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیا

ساہووال رینٹل پاور اور پیرا غائب ریفرنس میں نیب کی شوکت ترین کی بریت کے خلاف اپیلیں زیر التوا ہیں اور عدالت نے شوکت ترین ، پرویز اشرف و دیگر ملزمان کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ نیب نے احتساب عدالت کے جون 2020 کے ملزمان بریت کے دو فیصلوں کو چیلنج کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزحکومت نے ڈھائی سال میں چوتھا وزیرخزانہ تبدیل کرتے ہوئے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لیکر شوکت ترین کو سونپ دیا تھا اور آج شوکت ترین نے وزارت کا حلف بھی اٹھالیا ہے۔

Related Posts