ہر کسی کی عزت نفس کا خیال رکھنا نیب کا بنیادی مقصد ہے، چیئرمین نیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

chairman nab javed
ہر کسی کی عزت نفس کا خیال رکھنا نیب کا بنیادی مقصد ہے،جسٹس (ر)جاوید اقبال

کراچی: قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا متبادل کوئی ادارہ نہیں ہے جو غریبوں کے درد کو سمجھے، ہر کسی کی عزت نفس کا خیال رکھنا نیب کا بنیادی مقصد ہے، نیب کا تعلق صرف اورصرف ریاست اور پاکستان سے ہے۔

وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت میں صنعت کار وتاجربرادری سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ سب سے پہلے خود احتسابی نیب سے شروع کی۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر ہے کہ نیب کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں آگے نہیں بڑھ رہیں، 1235 ریفرنسز زیرسماعت ہیں جن میں سے صرف35بھی بزنس کمیونٹی کے خلاف نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایسی سوسائٹیز بھی ہیں جن کے پاس 500 گز زمین نہیں، ایسی سوسائٹیز نے 50 کروڑ روپے اکٹھے کیے اور بیرون ملک چلے گئے۔زیادہ تر ریفرنسز ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق ہیں، کئی جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز نے بیوہ، پنشنرز کی جمع پونجی لوٹ لی، لوگوں کو چھت کے نام پر لوٹنا ڈکیتی کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرپشن کی وجہ سے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، مصطفیٰ کمال

جاوید اقبال نے کہا کہ بطور چیئرمین نیب جو کر رہا ہوں وہ صرف عوام کے لیے ہے، پہلے کرپشن دیمک تھی اب کینسر کی شکل اختیار کرچکی ہے، پاکستان آج جس نہج پر ہے اس کی وجہ کرپشن ہے، ڈکیتی کرکے جو پیسے لیے وہ ہائوسنگ سوسائٹیز واپس کردیں، ہاؤسنگ سوسائٹیز کا نیب سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔

جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا مقصد کسی کو پریشان یا ہراساں کرنا نہیں ہے، ایسی ہائوسنگ سوسائٹیزجو عوام کا پیسہ لے کر ملک سے باہر گئے وہ واپس آئیں، یقین دلاتا ہوں ایسی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو گرفتار نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سختی ان سے کی جوملک سے بھاگے یا خود کو قانون سے بالا سمجھتے تھے، کسی کا خیال ہے کہ نیب میں حکومت کی مداخلت ہے تو یہ ذہن سے نکال دیں۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئرداروخان اچکزئی اور دیگرنے بھی خطاب کیا جبکہ چیئرمین نیب کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

Related Posts