چوہدری شوگرملز کیس، نیب کو نوازشریف سے جیل میں تحقیقات کی اجازت مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

nawaz sharif
nawaz sharif

لاہور:چوہدری شوگر مل کیس میں نیب کو  نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں تحقیقات کی اجازت مل گئی۔

 نیب کی جانب سے  پراسیکوٹر خافظ اسد اعوان نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں،نیب کو چوہدری شوگر ملز کیس میں  نواز شریف سے تفتیش کرنی ہے ،جیل کا قیدی ہونے کی وجہ سے  نواز شریف تفتیش کے لیے نیب آفس پیش نہیں ہو سکتے لہذا عدالت جیل میں   تفتیش کی اجازت دے ۔

نیب کو شریف فیملی سے دوران تفتیش نواز شریف کے چوہدری شوگر مل کیس میں بینی فشری ہونے کے شواہد ملے تھے، شواہد کی روشنی میں احتساب عدالت میں نیب لاہور نے نواز شریف سے چوہدری شوگر مل کیس میں تحقیقات کے لیے درخواست دی جس پر اب نیب کو اجازت مل گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کے مطابق چوہدری شوگر ملز کیس میں  نواز شریف سے تفتیش بہت ضروری ہے جس کے بغیر کیس آگے نہیں بڑھ سکتا ۔

نیب کے مطابق چوہدری شوگر ملز کیس میں  نواز شریف سے تفتیش بہت ضروری ہے جس کے بغیر کیس آگے نہیں بڑھ سکتا، عدالت نے نیب کی درخواست پر  نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ نیب چوہدری شوگر مل کیس میں شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز اور یوسف عباس شریف سے تحقیقات کر رہا ہے، کیس میں یوسف عباس اور مریم نواز پہلے ہی حراست میں ہیں تاہم اب تک نیب کیس کا ریفرنس دائر نہیں کرسکی۔

Related Posts